بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ذیل کی ویڈیو میں ریاست کیلی فورنیا کے گورنر "گاوین نیوسام" (Gavin Newsom) اور ییل یونیورسٹی (Yale University) کے پروفیسر ٹموتھی اسنائیڈر (Timothy Snyder) کی گفتگو پیش کی گئی ہے۔
ییل یونیورسٹی (Yale University) کے پروفیسر ٹموتھی اسنائیڈر کہتے ہیں:
دوسرا حصہ:
مجھے افسوس ہے یہ کتے ہوئے۔ ہمارے دشمن اس صورت حال سے فائدہ اٹھا کر ہم سے زیادہ سے زیادہ رعایتیں حاصل کر رہے ہیں؛ جیسا کہ روس نے ایسا ہی کیا۔ میرا خیال ہے کہ ہم ایک مضحکہ خیز صورت حال میں گھرے ہوئے ہیں۔
ایسی صورت حال جس میں روسیوں نے ایرانیوں کی مدد کی ہے تاکہ وہ امریکیوں کو نشانہ بنائیں؛ لیکن ہم نے پھر بھی ڈیزل کے سمجھوتے میں روس کو زیادہ سے زیادہ رقوم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال عجیب و غریب ہے؛ ایسی صورتحال جو ہر لحاظ سے ذلت آمیز ہے۔
لیکن میرے خیال میں یہ ایک زیادہ گہری مشکل کی علامت ہے؛
اگر ہم اس مسئلے کو ایک گہری تہہ میں دیکھ لیں، تو آپ وزارت جنگ تک پہنچتے ہیں، جس کے بہت سے بہترین اہلکار ککے بعد دیگرے کھڈے لائن لگائے جا رہے ہیں۔
اگر اس سے بھی نچلی تہہ میں چلے جائیں تو دیکھیں گے کہ وزارت جنگ اس حد تک اس مسئلے میں دھنس گئی ہے کہ ہم روس-یوکرین جنگ سے سبق نہیں لیتے تاکہ سمجھ لیں کہ جدید جنگ کی خصوصیات کیا ہیں۔
لیکن اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم نے ان تحقیقات کے بجٹ کو ـ جو ایک جدید فوج سے مستفید ہونے کے لئے ڈھانچہ سمجھی جاتی ہیں ـ محدود کر دیا ہے۔
اور اگر پھر بھی زیادہ گہری تہہ تک چلے جائیں، تو دیکھ لیں گے کہ یہ صرف اس [ٹرمپ] حکومت کی مجموعی پالیسی کا ایک نمونہ ہے جس نے سائنس اور تحقیق کے فنڈز کو ـ فیڈرل سطح پر بھی اور اس سے باہر بھی ـ شدت سے کم کر دیا ہے۔
اور آپ اپنے آپ سے پوچھتے ہیں: کیا یہی سائنس اور تحقیق نہیں ہے جو سپرپاور ہونے کا ایک بنیادی ستون ہے؟
بالکل یہیں، یہ مسئلہ اہم ہو جاتا ہے!
چنانچہ ایران کے ساتھ جنگ اس صورت حال کا ایک نمونہ ہے؛ ایسی جنگ جو بذات خود المناک ہے، لیکن اگر ان واقعات کے سلسلے کی پیروی کریں اور ان کی جڑوں تک پہنچ جائیں، ان نقصانات کی گہرائیوں کو بھی سمجھ لیتے ہیں جو یہ افراد اس ملک کو پہنچا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ